نیوزی لینڈ ایک اچھی ٹیم،بہتر حکمت عملی سے میدان میں اتریں گے،جنوبی افریقی کپتان

Mar 04, 2025 | 22:53:PM
نیوزی لینڈ ایک اچھی ٹیم،بہتر حکمت عملی سے میدان میں اتریں گے،جنوبی افریقی کپتان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز) جنوبی افریقہ کے کپتان تیمبا امبوبا نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ایک اچھی ٹیم ہے ان کے خلاف بہتر حکمت عملی سے میدان میں اتریں گے۔ہم لاہور اور دبئی جہاں بھی ہو فائنل کھیلنے کو تیار ہیں۔

 قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کپتان نے کہا کہ کل ایک نیا دن ہے اور ہماری ٹیم بھی مختلف ہے ۔ پچ اچھا دکھائی دے رہی ہے اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔نیوزی لینڈ ایک اچھی ٹیم ہے ان کے خلاف بہتر حکمت عملی سے میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاجسٹک کے معاملات کو بہتر بنایا جاسکتا ہے دبئی سے واپس آکر ہماری ٹیم اچھی تیاری میں ہے ۔

تیمبا امبوبا  نےمزید کہا کہ دونوں ٹیموں کا باؤلنگ اٹیک اچھا ہے میچ دونوں باؤلنگ اٹیک میں ہے ،ہماری کوشش ہو گی کہ ہم مثبت اور اپنے پلان کے مطابق کرکٹ کھیلیں ۔ہم لاہور اور دبئی جہاں بھی ہو فائنل کھیلنے کو تیار ہیں ۔ایڈم مارکرم کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے ان کا فٹنس ٹیسٹ ہونا ہے ،مارکرم بہتر محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ ٹریول ریزروجارج لنڈے بھی لاہور پہنچ رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کےمتعلق نئی افواہ،اداکارہ اور اسکے دوسرے شوہر کی جانب سے خاموشی