سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

Mar 04, 2023 | 10:09:AM
سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور اور سرگودھا کو بڑی تباہی سے بچالیا۔ کالعدم تنظیم کا منصوبہ ناکام بنا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور اور سرگودھا کو بڑی تباہی سے بچالیا۔ کالعدم تنظیم کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور سے پانچ اور سرگودھا سے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ جس میں محمد لقمان شاہد، سید انس وقار اور ثنا اللہ شامل ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں سے بم، دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر، اسلحہ اور کالعدم تنظیم کی فنڈنگ کا سامان بھی برآمد ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں سلیمان خان اور نجیب اللہ شامل ہیں۔ سرگودھا آپرئشن کے دوران تین دہشت گرد گرفتار ہوئے، جن میں ارشاد اللہ اور محمد طاہر شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے 382 کومبنگ آپریشن کیے، کومبنگ آپریشن کے دوران 18020 افراد کو چیک کیا گیا جن میں 59 مشتبہ افراد گرفتار ہوئے۔