بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں کامیابی مثالی ہوگی، جو روٹ

Mar 04, 2021 | 08:47:AM
بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں کامیابی مثالی ہوگی، جو روٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے کہاکہ احمد آباد کی پچ پر بھارت کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں جیت انکی ٹیم کے لئے ایک مثالی کامیابی ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق   انگلش کپتان جو روٹ نے چوتھے ٹیسٹ سے قبل ایک ورچول پریس کانفرنس میں  کہا کہ اگر انکی ٹیم سیریز کو 2-2سے ڈرا کرانے میں کامیاب ہوتی ہے تو یہ بہت ہی بڑی کامیابی ہوگی کیونکہ ہندستان کا گھریلو میدانوں پر ٹیسٹ ریکارڈ بہت اچھا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  آپ حالیہ دنوں میں گھریلو میدانوں پر بھارت کے ریکارڈ کو دیکھیں تو یہ ناقابل یقین ہیں، اس لئے ہمارے لئے خاص طورپر گزشتہ دو میچوں میں شکست کے بعد واپسی کرتے ہوئے ایک ڈرا سیریز کے ساتھ وطن واپس جانا ایک اچھی کامیابی ہوگی۔ہمارے پاس دو چیلنجنگ ہفتے ہیں لیکن یہ ہمیں ایک ٹیم کے طورپر پیش نہیں کرتے۔