مہاجرین کی 12 نشستوں کامعاملہ ؛ سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر

Jun 04, 2026 | 15:14:PM
 مہاجرین کی 12 نشستوں کامعاملہ ؛ سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سفیر رضا ) حکومت آزاد کشمیر نے مہاجرین کی 12 نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کر دیا۔
ترجمان وزیراعظم آزادکشمیرکے مطابق مہاجرین کی نشستوں سے متعلق آئینی و قانونی رہنمائی کے لیے عدالتِ عظمیٰ سے رائے طلب  کی گئی ہے کیونکہ معاملے کا حل آئین اور قانون کے مطابق نکالنا ضروری ہے۔
ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میرکاکہناہے کہ ریفرنس کا مقصد آئینی ابہام اور انتظامی مشکلات سے بچاؤ ہے، سپریم کورٹ کی رائے آئندہ انتخابی عمل کے لیے اہم رہنمائی فراہم کرے گی، قانونی تشریح کے بعد حکومتی اقدامات کی سمت واضح ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں پرائمری سطح پر سکول یونیفارم کی شرط ختم
ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر کے مطابق ریفرنس دائر ہونے کے بعد نظریں سپریم کورٹ کی آئندہ کارروائی پر مرکوز ہیں،فیصلے کے آزاد کشمیر کی سیاسی اور پارلیمانی صورتحال پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،نمائندگی کے حق اور جمہوری عمل کے تسلسل کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔