بلوچستان میں پرائمری سطح پر سکول یونیفارم کی شرط ختم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بلوچستان میں پرائمری سطح پر سکول یونیفارم کی شرط ختم کردی گئی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں تعلیمی ترقی اورشرح خواندگی میں اضافے کے لیےجامع اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں بلوچستان میں پرائمری سطح پرسکول یونیفارم کی شرط ختم کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ شرح خواندگی بڑھانے کے لیے 900 سکولوں میں ڈبل شفٹ تدریسی عمل شروع کرنےکا بھی فیصلہ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی و سینیٹ اجلاس کی سمری ایوان صدرکو ارسال
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کاکہنا تھاکہ تمام فعال سرکاری سکولوں میں ٹاٹ کلچر ختم کرکے ہرسکول کوڈیسک فراہم کیےجائیں گے۔