پنکی کیس میں اہم پیشرفت؛ گرفتار سہولت کاروں کا ملزمہ سے تعلق سے انکار
بغیر شواہد مقدمے میں نام شامل کرنے کا شکوہ،نام کے اخراج کیلئے درخواست دائر کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جواد آصف)ڈرگ ڈیلر پنکی کیس میں گرفتار دونوں سہولت کاروں نے ملزمہ سے تعلق سے انکارکردیا۔
کوکین کوئین انمول عرف پنکی کیس میں گرفتاردونوں سہولت کاروں سہیل الرحمان اور ذیشان الرحمان نے عدالت سے رجوع کرلیااور دفعہ 63 اے کے تحت درخواست دائر کر دی جس میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ وہ بے گناہ ہیں، مقدمے سے نام خارج کیے جائیں ۔
دونوں درخواست گزاروں کے مطابق وہ منشیات کی سپلائی میں ملوث نہیں، ان کامرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی سے کسی قسم کا تعلق نہیں اورشواہد کے بغیرانہیں مقدمے میں شامل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی آئینی عدالت کا ہائیکورٹس کے اختیارات سے متعلق اہم فیصلہ
دونوں سہولت کاروں نے بغیر شواہد منشیات کے مقدمے میں نام شامل کرنے کا شکوہ کرتے ہوئے مقدمے سے اپنے نام کے اخراج کیلئے درخواست دائر کردی۔