تیز اندھی اورطوفان،حادثات میں بچی جاں بحق،8 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمر خان بابر)ملتان میں گزشتہ رات تیز اندھی کے باعث 5 مقامات پر حادثات میں8 افراد زخمی جبکہ ایک بچی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔
تیز آندھی کے باعث شہر میں چھتیں گرنے اور دیواریں گرنے کے واقعات جونگانہ چوک، 9 کسی ،وہاڑی روڈ، شوکت موڑ اور متی تل کے علاقے میں ہوئے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو طبی امداد دے کر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 ملائیں تاکہ آپ کی بروقت مدد کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:کہیں بارش تو کہیں شدیدگرمی؛محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
واضح رہے کہ گزشتہ روزسندھ کے مختلف اضلاع میں مٹی کے طوفان اور تیز بارشوں کے نتیجے میں10 سے زائد افراد جاں بحق اور200سے زائد زخمی ہوگئے تھے،طوفان اور تیز بارش سے متعدد گھروں کی چھتوں اور سولر پینل کو بھی شدید نقصان پہنچاتھاجبکہ سائن بورڈبھی اڑ گئے تھے۔
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نےملک میں داخل ہونے والے مغربی سسٹم کے تحت کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ جاری کیاتھا، ترجمان کے مطابق 2 سے 5 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، انتظامیہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ آندھی اور طوفان کے پیش نظر کچے مکانات اور ہورڈنگزکے گرنے جیسے خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنائے۔
محکمہ موسمیات نے بھی 5 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اوربارش کی پیشگوئی کررکھی ہے، خیبر پختونخوا میں شدیدگرمی سے گلیشیائی جھیلیں پھٹنےاور سیلابی صورتحال کا خدشہ بھی ظاہرکیاگیاتھا،پی ڈی ایم اے نے چترال،دیر،سوات،کوہستان اورمانسہرہ کےلیے بھی الرٹ جاری کیاتھا۔