پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ تقریب،چائنیز قونصل جنرل سمیت اہم شخصیات کی شرکت

Jun 04, 2026 | 00:11:AM
پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ تقریب،چائنیز قونصل جنرل سمیت اہم شخصیات کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام تجزیہ نگار محمد مہدی کی رہائش گاہ ایل ڈی اےایونیو میں کیا گیا ۔اس تقریب میں چائنیز قونصل جنرل سن یان ،سینئرصحافی مجیب الرحمن شامی ،حفیظ اللہ نیازی،سہیل وڑائچ،نوید چوہدری اورسلیم بخاری نے خصوصی شرکت کی۔

 تقریب میں دیگر اہم شخصیات میں پرویز رشید،یاسر حبیب خان،ڈاکٹر افتخار،الحق،زبیر بشیر،شفقت مشتاق نے شرکت کی ، جبکہ اراکین پنجاب اسمبلی صفدر علی خان ،میاں عمران جاوید، راشد منہاس بھی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے آئے۔ان کےعلاوہ تقریب میں امجد شیرازی اور پرویز بشیر سمیت دیگرشخصیات نے شرکت کی۔اس تقریب میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر کیک کاٹا گیا۔
اس موقع چینی قونصل جنرل سن یان نے کہا کہ پر پاک چین دوستی لازوال اور مثالی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں باہمی اعتمادکے فروغ کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: