سابق گورنر سندھ اوررہنما مسلم لیگ ن کا پی ٹی آئی میں شمیولیت کا امکان 

Jun 04, 2025 | 23:46:PM
سابق گورنر سندھ اوررہنما مسلم لیگ ن کا پی ٹی آئی میں شمیولیت کا امکان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق گورنر سندھ اور نواز شریف کے سابق ترجمان محمد  زبیر  کی پاکستان تحریک انصاف (  پی ٹی آئی)  میں شمولیت کی خبریں پر زور پکڑ گئیں۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا امکان ہے، مصدقہ اطلاعات کے مطابق محمد زبیر کی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و پیٹرن انچیف عمران خان سے مشاورت کرلی گئی ہے۔ 

 ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد زبیر کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا ممکنہ اعلان عید کے بعد کیا جائے گا۔ 

دوسری جانب  وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چودھری نے کہا ہے کہ اطلاعات ہے کہ بانی نے اہم سیاسی شخصیت کی پارٹی میں شمولیت کی منظوری دے دی، کافی لوگوں کے خوامخواہ گھبرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ 

 ذرائع کے مطابق محمد زبیر نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت بھی کی گئی ہے۔

محمد زبیر نے ماضی میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ مستقبل قریب میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے، انہوں نے پی ٹی آئی کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی اس وقت تاریخ کی درست سمت میں کھڑی ہے اور عمران خان اور پی ٹی آئی کو 8 فروری کے الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی تھی۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے مشکل حالات میں تاریخی کامیابی حاصل کی اور مسلم لیگ ن کو الیکشن میں اکثریت دلانے کی ہر کوشش ناکام ہوگئی ۔

اس وقت کے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات راؤف حسن نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ محمد زبیر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی اور روسی صدور کا ٹیلفونک رابطہ، یوکرین اور ایران سے متلعق گفتگو