سمبڑیال الیکشن میں ذلت آمیز شکست کے بعد دھاندلی کا الزام لگاناشرمناک، عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رائو دلشاد) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سمبڑیال الیکشن میں تحریک انصاف کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا،39ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام لگاناشرمناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری نے وقاص اکرم کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ فافن کی رپورٹ میں کہا گیا پرزائیڈنگ افسران نے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 فراہم کیے گئے،فافن نے 121پولنگ ایجنٹس کے انٹرویو کئے ان میں 116پولنگ ایجنٹس نے ووٹنگ کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا،سمبڑیال میں مسلم لیگ(ن) کا ووٹ 41فیصد سے بڑھ کر 59فیصد ہوا ہے،فافن نے کہا سمبڑیال میں تحریک انصاف ووٹ 35فیصد سے 29فیصد تک آگیا،یہ رپورٹ تحریک انصاف اور اسکے ایجنڈے پر چلنے والے نام نہاد اور جید فلسفیوں اور دانشوروں کے ڈوب مرنے کےلئے کافی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ شکست تسلیم کرنے کی بجائے پولیس اور ضلعی انتظامیہ پر الزامات لگانا پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے،سمبڑیال کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کو مسترد کردیا، پنجاب اب مریم نواز کی خدمت کی سیاست کو ووٹ دیتا اور سپورٹ کرتا ہے،یہ نشست ہمیشہ مسلم لیگ ن کی رہی اور ناقابل شکست رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان پاکستان کی لائف لائن،دہشتگرد پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے: عطاء تارڑ