وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب روانہ ہوں گے

Jun 04, 2025 | 15:04:PM
وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کل دورہ سعودی عرب پر روانہ ہوں گے۔

وزیر اعظم سعودی حکام سے ملاقاتوں میں حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران ساتھ دینے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کریں گے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ سعودیہ جائیں گے، وزیردفاع خواجہ آصف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطاء تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ہی وزیراعظم شہباز شریف 6 روزہ غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے تھے۔ وزیراعظم نے ترکیہ، ایران، تاجکستان اور آذربائیجان کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی قیادت کا حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا تھا۔