کرپشن کیس میں فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی نے کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودہری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
سابق وفاقی وزیراس کیس میں طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے، جس پر انسداد رشوت ستانی عدالت کے جج خاور رشید نے فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کریئے۔
عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوے مقدمے کی سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی،دوران سماعت چالان پیش نہ کرنے پر بھی عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر تفتیشی افسر چالان پیش کریں۔
یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں ردوبدل کا نیا نوٹیفکیشن جاری
فوادچودھری کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن جہلم نے مقدمہ درج کیا تھا،مقدمے میں اراضی حصول کے لیے بھاری رشوت کا الزام ہے۔