کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے قائد آباد، شاہ لطیف، بھینس کالونی میں محسوس کیے گئے،علاقہ مکینوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شدید نوعیت کے تھے۔
واضح رہے کہ کراچی شہر میں اتوار سے وقفے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں۔
اس سے قبل منگل کی صبح11 بج کر51 منٹ پر بھی شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 2، گہرائی 10کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز ملیر کے مشرق میں 23 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔
اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر نے بتایا کہ یہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہونے سے آرہے ہیں، یہ فالٹ لائن اب معمول پر آنے کے عمل سے گزر رہی ہے تاہم مزید ایک ہفتے تک معمولی شدت کے زلزلے آسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ویپنگ اور الیکٹرانک سگریٹس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد