بجلی بحران مزید سنگین، شارٹ فال 6ہزار میگاواٹ سے تجاوز، 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Jun 04, 2022 | 16:40:PM
بجلی بحران مزید سنگین، شارٹ فال 6ہزار میگاواٹ سے تجاوز، 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ نے خطرے کی گھنٹی بجادی
کیپشن: کیپشن، شارٹ فال نے لوڈشیڈنگ بڑھا دی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک میں اس وقت بجلی کی طلب 26 ہزار میگا واٹ سے زائد ہے جبکہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 135 میگا واٹ ہے۔ 6 ہزار میگاواٹ سے زائد شارٹ فال کی وجہ سے عوام کو شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلنا پڑرہا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی سے 4 ہزار 622 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 134 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 377 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 415 میگا واٹ بجلی بن رہی ہے جبکہ سولر پلانٹس سے پیداوار 113 میگا واٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری: پی ٹی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا

محکمہ توانائی کے مطابق بگاس سے چلنے والے پلانٹس 190 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن سے 2 ہزار 284 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

بجلی کی کم پیدوار کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ آئیسکو کو بھی 550 میگا واٹ شارٹ فال کا سامنا ہے، اسلام آباد ریجن میں بھی 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔