عوام کیلئے خوشخبری: پی ٹی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا

Jun 04, 2022 | 15:38:PM
پی ٹی اے،موبائل فون،مسیج،شہری
کیپشن: صارف بغیر اجازت موصول ہونے والے میسج بھیجنے والی کمپنی کو رپورٹ کرسکے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے شہریوں کو ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنےکی اجازت دینےکی پالیسی پراتفاق کرلیا۔

 پرائم منسٹر اسٹریٹیجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ سے ملاقات  کی جس میں انہیں غیرضروری ایس ایم ایس کےقوانین کاجائزہ لینےکی ہدایت کی۔

 پرائم منسٹر اسٹریٹیجک ریفارمز کے سربراہ کی ہدایت پر  پی ٹی اے مارکیٹنگ کے ناپسندیدہ ایس ایم ایس اور  شہریوں کے رازداری قوانین کاجائزہ لےگا۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کیلئے اہم خبر

سلمان صوفی نے کہا کہ شہریوں کی پرائیویسی آئینی حق ہے اور  وزیراعظم یقینی بناناچاہتے ہیں کہ اس کی خلاف ورزی نہ ہو اس  لیے صارف کا ڈیٹا اس کی مرضی کے بغیرکسی اورکمپنی کو دینےکی اجازت نہیں ہوگی۔

 اعلامیے کے مطابق صارف بغیر اجازت موصول ہونے والے میسج بھیجنے والی کمپنی کو  رپورٹ کرسکے گا اور صارف کو حق حاصل ہوگا کہ میسج بھیجنے والی کمپنی کو میسج بھیجنے سے منع کرسکے۔