پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کیلئے اہم خبر

Jun 04, 2022 | 15:28:PM
برطانیہ،پاکستان،خبر
کیپشن: پی آئی اے کال سینٹرسے مسافروں کے نمبرز پر اطلاع دی جا رہی ہے: ترجمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کی 75 سالہ تقریبات کے موقع پر مانچسٹر اور برمنگھم ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا اور پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کی پچھہتر سالہ تقریبات کے موقع پر ہوائی اڈوں پر مسافروں کا رش ہے، رش کے باعث برمنگھم اور مانچسٹر ائر پورٹ پر کئی سو میٹر لمبی مسافروں کی قطاریں لگ گئیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی استعفوں کا معاملہ: حکومتی اتحاد نے حکمت عملی مرتب کرلی

جس کے باعث مانچسٹر اور برمنگھم ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا اور مختلف ایئر لائنز بشمول پی آئی اے کی برمنگھم کی پرواز منسوخ ہوگئیں۔

 پی آئی اے کی ہفتہ کو اسلام آباد سے برمنگھم جانے والی پرواز ائیرپورٹ کے حالات کے باعث منسوخ کر دی گئی، پی کے 795 اب پیر کے روز اسلام اباد سے برمنگھم روانہ ہوگی۔

 پی آئی اے نے مسافروں کی بکنگ پیر کیلئے منتقل کرنا شروع کردیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کال سینٹرسے مسافروں کے نمبرز پر اطلاع دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت کا وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب اور وزیر داخلہ کیخلاف بڑا حکم

 یاد رہے برطانیہ میں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے اقتدارکے 70 سال مکمل ہونے پرپلاٹینم جوبلی کا حشن منایا جارہا ہے ، پلاٹینم جوبلی تقریبات 4 روز تک جاری رہیں گی۔

 خیال رہے کہ ملکہ الزبیتھ دوئم کا 70 سالہ دورِ تاج برطانیہ کی تاریخ کا سب سے طویل ترین اقتدار کا دور ہے جس کا آغاز 6 فروری 1952ء کو ملکہ کے والد برطانوی بادشاہ جارج ششم کی وفات کے بعد ہوا تھا۔