پی ٹی آئی استعفوں کا معاملہ: حکومتی اتحاد نے حکمت عملی مرتب کرلی

Jun 04, 2022 | 14:28:PM
عمران خان ،قومی اسمبلی،اتحادی حکومت
کیپشن: 6 جون سے استعفوں کے معاملے پر باقاعدہ کارروائی کے آغاز کا امکان ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے معاملے پر حکومتی اتحاد میں اتفاق ہوگیا، 6 جون سے استعفوں کے معاملے پر باقاعدہ کارروائی کے آغاز کا امکان ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی استعفوں کے معاملے پر حکومتی اتحاد نے حکمت عملی مرتب کرلی اور پی ٹی آئی استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے معاملے پر حکومتی اتحاد میں اتفاق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے وزیراعظم اور وزیر اعلی حمزہ شہباز کی گرفتاری مانگ لی

ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 جون سے استعفوں کے معاملے پر باقاعدہ کارروائی کے آغاز کا امکان ہے، حکومتی اتحاد کی 25 سے 30 اراکین کو استعفیٰ دینے سے روکنے پر قائل کرنے کی کوشش ہیں۔

 ذرائع نے بتایا کہ 3 اراکین شاہ محمود قریشی، فوادچوہدری اور شیریں مزاری نے اسمبلی میں استعفوں کا اعلان کیا، تینوں اراکین تصدیق کیلئے آئیں یا نہ آئیں استعفے منظور ہوسکتے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق مزید اراکین کی تقاریر کا ریکارڈ اسمبلی اسٹاف چیک کر رہا ہے، مزید 3 سے 4 اراکین کے اسمبلی خطاب کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 ذرائع کا کہنا تھا کہ جن اراکین کے خطاب کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ، ان میں اسد قیصر، قاسم سوری اور اسد عمر شامل ہیں۔

 ذرائع نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں 3 سے 6 یا 10 اراکین کے استعفے الیکشن کمیشن کو بھیجے جانے کا امکان ہے۔