عمران صاحب کے ترجمان سچائی بے نقاب ہونے پر فرار ہو جاتے ہیں،مریم اورنگزیب

Jun 04, 2021 | 15:25:PM
عمران صاحب کے ترجمان سچائی بے نقاب ہونے پر فرار ہو جاتے ہیں،مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معاشی حقائق قوم کے سامنے آنے پر عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان ویسے ہی غائب ہوگئے ہیں جیسے ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کاوعدہ

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے پری بجٹ سیمینار سے عمران صاحب اور ان کے کرائے کے ترجمان لاپتہ ہوگئے ہیں ،جھوٹے اور جعلی معاشی اعدادوشمار پر روزانہ ٹویٹ کرنے والے گمشدہ ہیں۔عمران صاحب کرائے کے ترجمانوں کا یہی مسئلہ ہوتا ہے کہ وہ سچائی بے نقاب ہونے اور مشکل پڑنے پر فرار ہوجاتے ہیں ،

عمران صاحب اور ان کے کرائے کے ترجمان اینکرز اور صحافیوں کے جوابات دینے کے بجائے مفرور ہیں،عمران صاحب 15000 ارب روپے کے ملک وقوم پر بڑھتے ہوئے قرض کا کوئی جواب نہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ کہ مالیاتی خسارہ پاکستان کی تاریخ میں بلند ترین9.1 فیصد اور 8.1 فیصد ہےجبکہ 2019 میں 2.1 فیصد اور 2020 میں 0.5 فیصد شرح نمو ہو رہی ہے جو 1952 کے بعد سب سے کم ترین سطح تھی، رواں برس ایک بار پھر بدقسمتی سے بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد سے زیادہ ہوگا اس کا جواب دیں۔

 تین سال میں پی ٹی آئی بجٹ خسارے 10000 ارب روپے سے بڑھ جائیں گے، کا کوئی کیا جواب دے40 فیصد روپے کی قدر میں کمی کے باوجود درآمدات میں صرف ایک فیصد اضافہ کیوں ہوا؟ جواب دیں ،آٹے (گندم) کی قیمت 70 روپے فی کلو اور چینی کی قیمت 110 روپے کلو ہے، اس کا جواب دیں،پانچ کروڑ لوگ غریب اور بے روزگار ہوگئے، اس ظلم اور بربادی کا جواب دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اوورسیزپاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کے آرڈیننس کیخلاف کیس،فریقین سے جواب طلب