آزاد کشمیر انتخابات: 1265 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے سلسلے میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لیے آج آخری دن ہے، جبکہ انتخابات کے لیے 45 حلقوں سے مجموعی طور پر 1,265 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 33 عام حلقوں سے 1,047 اور مہاجرین کے لیے مختص 12 حلقوں سے 218 امیدوار میدان میں ہیں،جانچ پڑتال کے عمل کے دوران مجموعی طور پر 41 کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 5 جولائی کو جاری کی جائے گی، جبکہ 6 جولائی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے, اسی روز انتخابی نشانات کے ساتھ امیدواروں کی حتمی فہرست بھی شائع کی جائے گی, ترجمان نے بتایا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں :ایل این جی کی قیمتوں میں 16 اعشاریہ 17 فیصد تک اضافہ، نوٹیفکیشن جاری