لاہور میں 25 لاکھ کی چوری، میاں بیوی گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بادامی باغ پولیس نے گھر میں گھس کر 25 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور پرائز بانڈ چوری کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی کے مطابق ریکارڈ یافتہ ملزمان عامر اور اس کی بیوی گھر والوں کی غیر موجودگی میں واردات کرکے فرار ہو جاتے تھے۔
دونوں اس انداز سے گھروں میں داخل ہوتے تھے کہ کسی کو شک بھی نہیں ہوتا تھا۔
واقعہ کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے کیمروں اور ہیومن ریسورس کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔
ملزمان کے قبضے سے طلائی زیورات، نقد رقم اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا جبکہ دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:گریڈ 17 کا جعلی افسر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے گرفتار