گریڈ 17 کا جعلی افسر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے گرفتار

Jul 04, 2026 | 10:59:AM
 گریڈ 17 کا جعلی افسر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جعلی افسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گھوٹکی کا رہائشی عبدالواجد خود کو قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا گریڈ 17 کا افسر ظاہر کرتا تھا۔

قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے جعلی افسر عبدالواجد کو گرفتار کیا جس کے پاس قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا جعلی تقرر نامہ تھا جس پر اسپیکر کے دستخط بھی جعلی تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عبدالواجد جعلساز غیر قانونی مراعات اور پروٹوکول بھی لیتا رہا، عوامی شکایات اور سوشل میڈیا پر معاملہ سامنے آنے پر سپیکر نے اس معاملے پر فوری کارروائی کی۔

مزید پڑھیں:اگلے 48 گھنٹے میں ملک گیر مظاہروں کا اعلان کریں گے؛حافظ نعیم الرحمن

اس معاملے سے متعلق مزید بتایا گیا ہے کہ عبدالواجد نامی شخص کا قومی اسمبلی سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی اس کی تقرری کا کوئی ریکارڈ ہے۔

ترجمان کے مطابق سپیکر، قومی اسمبلی یا جعلی سرکاری عہدے کے نام پر دستاویز تیار کرنا سنگین جرم ہے۔

 عوام ایسے جعلسازوں سے ہوشیار رہیں اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کےحوالے سے کسی بھی دستاویز کی تصدیق لازمی کریں۔