پنجاب حکومت کا بڑا صفائی پلان، صوبہ بھر میں نیا “بیٹ سسٹم” متعارف کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رائو دلشاد )پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں صفائی کا نیا میکینزم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت گلی محلوں اور دیہات کی صفائی کے لیے ’’بیٹ سسٹم‘‘متعارف کرایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کو اس حوالے سے خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے۔
نئے نظام کے تحت شہری علاقوں میں چار سے چھ گلیوں پر مشتمل ایک بیٹ تشکیل دی جائے گی جبکہ دیہات کو ایک مکمل بیٹ تصور کیا جائے گا، مجموعی طور پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد بیٹس قائم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:جرمنی نے چینی سفیر کوفوری طلب کیوں کیا؟
حکام کے مطابق ہر بیٹ میں تعینات اہلکار صفائی ستھرائی کا براہِ راست ذمہ دار ہوگا اور اس کی کارکردگی کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔
“ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت ایک لاکھ اسی ہزار سے زائد اہلکاروں کو ان بیٹس میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ صفائی کے عمل کو زیادہ مؤثر اور جوابدہ بنایا جا سکے۔
حکومتی حکام کے مطابق اس نئے نظام سے نہ صرف صفائی کی صورتحال بہتر ہوگی بلکہ عوامی شکایات کے فوری ازالے میں بھی مدد ملے گی۔