وزیراعظم اپنا گھر پروگرام تک رسائی مزید آسان ہوگئی

Jul 04, 2026 | 11:51:AM
  وزیراعظم اپنا گھر پروگرام تک رسائی مزید آسان ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم، اشرف خان ) ایس ای سی پی کی تجویز پر نان بینکنگ کمپنیاں بھی وزیراعظم اپنا گھر پروگرام میں شامل ہوگئیں۔
 وفاقی حکومت نے نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کو اسکیم کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی۔
ایس ای سی پی کے مطابق نان بینکنگ ہاؤسنگ فنانس اور انویسٹمنٹ فنانس کمپنیاں ایک کروڑ روپے تک قرض فراہم کر سکیں گی، روایتی بینک اکاؤنٹ نہ رکھنے والے شہری بھی آسان شرائط پر ہاؤسنگ فنانس حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اب کوئی سکول رجسٹریشن کے بغیر نہیں چلے گا، نجی سکولوں کی موجیں ختم
 ایس ای سی پی کے مطابق مائیکرو فنانس کمپنیاں اپنا گھر اسکیم کے تحت 50 لاکھ روپے تک قرض دے سکیں گی: اسکیم کے تحت پہلے 10 سال کے لیے صرف 5 فیصد شرح منافع پر قرض دستیاب ہو گا،این بی ایف سیز کا نیٹ ورک ڈیجیٹل اور دور دراز پسماندہ علاقوں تک ہے،این بی ایف سیز سے ہاؤسنگ فنانس کے لیے فریم ورک جاری کر دیا گیا ہے ،این بی ایف سیز بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے اشتراک سے بھی قرض فراہم کر سکیں گی۔