سالن میں زیادہ نمک  ڈالا یا کوئی اور چکر، شوہر کا بیوی پر تشدد اور حملہ چھت سے گر کر مر گئی

Jul 04, 2025 | 21:30:PM
سالن میں زیادہ نمک  ڈالا یا کوئی اور چکر، شوہر کا بیوی پر تشدد اور حملہ چھت سے گر کر مر گئی
کیپشن: علامتی تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارت کی ریاست اتر پردیش  کے ضلع کاس گنج میں شوہر نے کھانے میں نمک زیادہ ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایا،خاتون کی چھت سے گرنے کے بعد موت واقع ہو گئی۔مرنے والی عورت کے بھائی نے الزام لگایا کہ اس کے بہنوئی کے اپنی بھابھی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کی میری بہن مخالفت کرتی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے  کاس گنج ضلع  میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی 5 ماہ کی حاملہ بیوی کو کھانے میں زیادہ نمک پر ہونے والے جھگڑے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے وہ چھت سے گر کر جان کی بازی ہار گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔حکام کے مطابق کاس گنج ضلع میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی 5 ماہ کی حاملہ بیوی کو مارا پیٹا، جس کے بعد وہ اپنے گھر کی چھت سے گر گئی۔پولیس نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ ناگڈا ڈھاک گاؤں میں پیش آیا اور برج بالا اور اس کے شوہر رامو کے درمیان کھانے پر ہونے والی ایک معمولی تکرار سے بڑھ گیا۔ 25 سالہ خاتون برج بالا اس حملے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، جو مبینہ طور پر بدھ کی شام اس کے پکائے ہوئے کھانے میں زیادہ نمک پر ہونے والے گھریلو جھگڑے سے شروع ہوا تھا۔جھگڑا اس وقت پرتشدد ہو گیا جب رامو نے مبینہ طور پر برج بالا پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ چھت سے گر گئی اور شدید زخمی ہو گئی۔اہلِ خانہ برج بالا کو فوری طور پر ضلعی اسپتال لے گئے، تاہم اس کی نازک حالت کی وجہ سے اسے علی گڑھ میڈیکل کالج بھیج دیا گیا، جہاں وہ گزشتہ روز علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

برج بالا کی موت کے بعد اس کے بھائی نے الزام لگایا کہ رامو کے اپنی بھابھی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کی برج بالا مخالفت کرتی تھی، یہ مبینہ تعلق جوڑے کے درمیان اکثر جھگڑوں کا سبب بنتا تھا۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیش بھارتی نے بتایا ہے کہ رامو مبینہ طور پر واقعے کے بعد جائے وقوع سے فرار ہو گیا، لیکن بعد میں گاؤں والوں نے اسے اسی رات گاؤں سے باہر ایک گھر سے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے اور 30 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس کا نوٹیفکیشن جاری