بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سریز،پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ 8 جولائی سے کراچی میں لگے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ 8 جولائی سے کراچی میں لگایا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے ک شاہین شاہ آفریدی،بابر اعظم اور محمد رضوان کو بھی کیمپ میں مدعو کرلیا گیا ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محمد نواز کی بھی شمولیت پر غور کیا جارہا ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز 20 جولائی سے ہوگا۔میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلیں جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عاشورہ محرم :فول پروف سیکورٹی کیلئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ