سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام 'تھاڈ' آپریشنل
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام 'تھاڈ' کو آپریشنل کر دیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا نے بتایا کہ سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام ٹرمینل ہائی ایلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس (THAAD) کی پہلی بیٹری نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دفاعی نظام 'تھاڈ' کے فعال ہونے پر جنرل ایرک کوریلا نے سعودی فوجی حکام اور دیگر نمائندگان کو مبارکباد دی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھاڈ دفاعی نظام مختصر اور درمیانے فاصلے تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائلوں کو گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تھاڈ دفاعی نظام کی رینج 200 کلومیٹر ہے اور یہ 150 کلو میٹر کی بلندی تک کام کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے یوم آزادی پر عوام، سفیر کو مبارکباد