سندھ کابینہ کی خط و کتابت اور سمریز کی آٹومیشن کی منظوری
فائلوں اور کاغذی کارروائی پر بھاری اخراجات ہوتے ہیں، مراد علی شاہ، ڈیزائن شدہ ای کیبنٹ ایپ کا ڈیموپیش کیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کی خط و کتابت اور سمریز کی آٹومیشن کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سمریز اور کابینہ کی خط و کتابت کی ڈیجیٹلائزیشن پر اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ نے سمریز اور کابینہ کی خط و کتابت کی منظوری دیدی۔
سیدمراد علی شاہ نے کہا کہ سالانہ فائلوں اور کاغذی کارروائی پر بھاری اخراجات ہوتے ہیں، پہلے مرحلے میں کابینہ کی خط و کتاب اور سمریز کو ڈیجیٹلائز کیا جائے، تمام محکمے سمریز باآسانی ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کرسکیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ای کیبنٹ ایپ ضروری سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ تیار کرنے کی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایپ آسان، صارف دوست ہو تاکہ تمام وزراء باآسانی استعمال کرسکیں،وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ڈیش بورڈ تک وزیراعلیٰ، وزراء، سیکریٹریز اور چیف سیکریٹری کو رسائی حاصل ہو۔
یہ بھی پڑھیں:ایران وعراق جانے والےزائرین کیلئےفیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو ڈیزائن شدہ ای کیبنٹ ایپ کا ڈیموپیش کیا گیا،سید مراد علی شاہ نے اس موقع پرکہا کہ ڈیجیٹل سمریز کے ساتھ متعلقہ دستاویزات بھی منسلک کی جائیں۔