ایران وعراق جانے والےزائرین کیلئےفیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ
زائرین گروپ آرگنائزرز کا نیا سسٹم لاگو کرنے کا فیصلہ،زائرین کو ہر قسم کی پریشانی سے محفوظ رکھنا ترجیح ہے، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت نےایران وعراق جانے والےزائرین کیلئےپروازوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ فیری سروس بھی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا،یکم جنوری سے زائرین گروپ آرگنائزرز کا نیا سسٹم بھی لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔
زائرین کی مشکلات کم کرنے کے لیے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سیکیورٹی اور سفری انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیاکہ اربعین کےموقع پرعراق کیلئے ایک سو سات خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ ایران جانے والی ہفتہ وار پروازیں چھ سے بڑھا کر پندرہ کر دی گئی ہیں۔
آئندہ برس یکم جنوری سے زائرین کیلئے نیا گروپ آرگنائزرز سسٹم نافذ ہوگا جس کے بعد سالار سسٹم مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے زائرین کی آڑ میں غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت بھی دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک 1413 گروپ آرگنائزرز کی رجسٹریشن کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن کی جانچ پڑتال جاری ہے،عاشورہ کے بعد اربعین کے لیے سیکیورٹی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لینے اور زمینی راستوں کے فیصلے کا عندیہ بھی دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ
اجلاس میں آئندہ فیری سروس کے آغاز کی تجویز پر بھی غور کیا گیا تاکہ زائرین کے سفر کو مزید آسان اور محفوظ بنایا جا سکے۔