کچے کے علاقہ میں پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،بدنام زمانہ ڈاکو شاہد لُنڈ کا بھائی ہلاک

Jan 04, 2026 | 20:00:PM
کچے کے علاقہ میں پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،بدنام زمانہ ڈاکو شاہد لُنڈ کا بھائی ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  راجن پورکےکچے کے علاقہ میں پولیس  نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا، پولیس کی فائرنگ سے لُنڈ گینگ کاسرغنہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ 

ڈی پی او راجن پور محمد عمران کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے لُنڈ گینگ کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا، دوران آپریشن پولیس کی فائرنگ سے لُنڈ گینگ کا سرغنہ ڈاکو شاہ دین ہلاک ہوگیا ہے جبکہ پولیس کی فائرنگ سے 3 ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کا تعاقب جاری ہے ۔

 ڈی پی او راجن پور محمد عمران کے مطابق ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو پولیس نے آگ لگا دی، ہلاک ہونے والا ڈاکو بدنام زمانہ ڈاکو شاہد لُنڈ کا بھائی شاہ دین قتل ،اغوا اور ڈکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ۔

ڈی پی او راجن پور کا مزید کہنا تھا کہ کچے کے علاقے کو ڈاکوؤں چنگل سے آذاد کرانا ان کا مشن ہے جس کے لیے پولیس کے جوان دن رات ڈاکوؤں کے خلاف بڑے آپریشن میں کوشاں ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:  صوفی گلوکارہ عابدہ پروین سے فضیلہ قاضی کی ملاقات