صوفی گلوکارہ عابدہ پروین سے فضیلہ قاضی کی ملاقات
انسٹاگرام پر فضیلہ قاضی نے عابدہ پروین کے ساتھ ملاقات کی کئی تصاویر و ویڈیوز شیئر کی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)معروف اداکارہ فضیلہ قاضی کی گلوکارہ عابدہ پروین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی، جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فضیلہ قاضی نے عابدہ پروین کے ساتھ ملاقات کی کئی تصاویر و ویڈیوز شیئر کی ہیں، ایک ویڈیو میں وہ گلوکارہ کے گھٹنوں کو چھوتے اور گلے ملتی نظر آرہی ہیں۔
اپنے پیغام میں فضیلہ قاضی نے عابدہ پروین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں عابدہ پروین اور ان کی فیملی کی شکر گزار ہوں، جنہوں نے اپنے گھر مدعو کرکے مجھے قیمتی لمحات گزارنے کا موقع دیا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ صرف محبت، محبت اور محبت کرنا جانتی ہیں، کتنے حسین لوگ ہیں یہ ان سے مل کر دل خوشی سے بھر جاتا ہے۔
فضیلہ قاضی نے کہا کہ کچھ تو خاص بات ہوتی ہے۔
اس انسان میں جسے اللّٰہ اتنی عزت دیتا ہے، مگر عابدہ اماں تو ہیں ہی بہت خاص اور خوبصورت ، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان تصاویر کو کافی پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
دنیا بھر میں اُردو بولنے اور سمجھنے والوں میں عابدہ پروین کے نغمے ’ دمادم مست قلندر، تیرے عشق نچایا، لٹھے دی چادر، کچھ اس ادا سے آج اور بلھے شاہ کی کافیاں بہت مقبول ہیں۔
عابدہ پروین کا تعلق موسیقی کے ایک گھرانے سے ہے ، انہوں نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد استاد غلام حیدر سے حاصل کی اور اپنی فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا،عابدہ پروین حکومت پاکستان کے پرائیڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سمیت کئی ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔
عابدہ پروین کے والد استاد غلام حیدر معروف موسیقار تھے جو ان کے موسیقی کے استاد بھی تھے۔ انہوں نے 1977 میں ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے گلوکاری کا آغاز کیا۔
معروف صوفیانہ گلوکارہ عابدہ پروین نے ممتازصوفی شعراء بابا بلھے شاہ، امیرخسرو، شاہ عبدالطیف بھٹائی، سچل سرمست، بھگت کبیر اور دیگر شعراء کے کلام پڑھے۔
عابدہ پروین کی سالگرہ کے موقع پر شوبز انڈسٹری سمیت مختلف مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے اداروں اور تنظیموں کی جانب سے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ معروف گلوکارہ عابدہ پروین کوستارہ امتیاز، ہلال امتیاز اور لطیف ایوارڈسمیت متعدد اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :چین نے امریکا سے صدر مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا