چین نے امریکا سے صدر مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا

Jan 04, 2026 | 14:20:PM
چین نے امریکا سے صدر مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چین نے امریکا سےصدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس اقدام پر چین شدید تشویش میں ہے۔
وزارت خارجہ نے زور دیا کہ امریکا مادورو اور ان کی اہلیہ کی ذاتی سلامتی کو یقینی بنائے اور انہیں فوراً رہا کرے۔
چین نے مزید کہا کہ امریکا وینزویلا کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوششیں بند کرے اور تمام مسائل کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی فوج نے وینزویلا میں کارروائی کرتے ہوئے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر ملک سے باہر منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:وینزویلا کی نائب صدرڈیلسی کو عارضی طور پر اقتدار سنبھالنے کا حکم
چین نے اس کارروائی کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔