امریکا میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا کو سزائے موت کا حکم دیدیا گیا

Jan 04, 2023 | 23:22:PM
امریکی عدالت، پہلی مرتبہ، دوست کے قتل، خواجہ سرا، سزائے موت،
کیپشن: عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی عدالت نے پہلی مرتبہ دوست کے قتل کے الزام میں خواجہ سرا کو سزائے موت دیدی۔ 
2006 میں دوست کے قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والی امبر میک لوگلن کی زندگی کا خاتمہ انجیکشن کے ذریعے کیا جائے گا۔ وکیل کے مطابق بچپن سے سخت معاشرتی رویوں سے متاثرہ امبر نے اپنی دوست کو جان بوجھ کر قتل نہیں کیا تھا، ڈپریشن کا شکار امبر کئی مرتبہ خود اپنی جان لینے کی بھی کوشش کرچکی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امبر میک کے وکیل کا کہنا ہے کے سزا کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کردی گئی ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ عدالت کے سامنے قتل کی وجوہات بیان کرنے کے باوجود انہیں کوئی رعائت نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان ؛پراسرار بیماری سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق