رحیم یار خان ؛پراسرار بیماری سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق

Jan 04, 2023 | 19:16:PM
رحیم یار خان، پراسرار بیماری، 12افراد جاں بحق،
کیپشن: ڈیڈ باڈی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) رحیم یار خان کے علاقے رکن پور میں پراسرار بیماری کے باعث چند روزمیں 12 افرا دجاں بحق ہو گئے۔
ترجمان شیخ زاید ہسپتال کاکہناہے کہ تمام جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،ترجمان کا کہناتھا کہ 3 افراد کو بخار میں مبتلا ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جن کی موت ہو گئی۔
ادھر محکمہ صحت کاکہناہے کہ ٹیموں نے متاثرہ گھر سے افراد کے خون کے نمونے لئے ہیں ،رپورٹ آنے پر موت کی وجہ بیان کی جا سکتی ہے ، محکمہ صحت کاکہناہے کہ گھر کے دیگر متاثرہ افراد مختلف ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی