سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

Jan 04, 2023 | 17:50:PM
سونے کی قیمت، تواتر کیساتھ اضافہ، خریداروں کی مشکلات، مزید اضافہ،
کیپشن: سونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سونے کی قیمت میں تواتر کیساتھ اضافہ جاری ہے اور کہیں رکنے کا نام نہیں رہی،جس سے سونے کی خریداروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں مزید اضافہ کے بعد ایک اور نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،ایک تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہوگیاجس سے ایک تولہ سونے کے دام پہلی بار 1 لاکھ 88 ہزار 600 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔دس گرام سونا 772 روپے اضافے سے 1 لاکھ 61 ہزار 694 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
ایک تولہ چاندی کی قیمت 2150 روپے کی بلند سطح پر برقرارہے۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 29 ڈالر مہنگاہوکر 1862 ڈالر فی اونس پر جاپہنچا۔

مزید تفصیل پڑھیں: لوگ مرغی کھانا چھوڑ دیں، اس کی فیڈ مضر صحت ہے، وزیر تحفظ خوراک