پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج پھر کمی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوکر 466136 روپے پر آگیا،دس گرام سونےکی قیمت 1543 روپے کم ہوکر 399636 روپے پر آ گئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 67 روپے بڑھکر 7179 روپے ہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر گر کر 4436 ڈالر پر آگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی دیکھی گئی ہے اور قیمتی دھات کی قیمت تقریباً دو ہفتے کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکانات نے سونے پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 فیصد سے زائد بڑھ گئیں
غیر ملکی خبر رساں کے مطابق پیر کو اسپاٹ گولڈ کی قیمت میں 0.3 فیصد کمی ہوئی اور یہ 4,439.31 ڈالر فی اونس تک آگئی۔ اس سے قبل سونے کی قیمت 19 اگست کے بعد کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔
گزشتہ جمعے کو بھی سونے کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد سرمایہ کاروں کی توجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی آئندہ پالیسی اور شرح سود کے فیصلے پر مرکوز ہوگئی ہے۔
سونے کی قیمت میں کمی کی اہم وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کیون وارش کا سخت پالیسی کی جانب اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے جیکسن ہول اقتصادی سمپوزیم میں کہا تھا کہ اگر مہنگائی کے 2 فیصد ہدف کی جانب بڑھنے کا مطلوبہ اعتماد حاصل نہ ہوا تو فیڈ کو مزید اقدامات کرنا ہوں گے، جس سے شرح سود میں اضافے کے امکانات بڑھے ہیں۔