فرحان اختر   اور اداکارہ شبانی دانڈیکر کی شادی کب۔؟۔تاریخ اور جگہ فائنل

Jan 04, 2022 | 21:29:PM
فرحان اختر ، اداکارہ ،شبانی دانڈیکر 
کیپشن: فرحان اختر   اور اداکارہ شبانی دانڈیکر  (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار فرحان اختر  اور اداکارہ شبانی دانڈیکر  اکثر ساتھ میں اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں اور دنیا کے سامنے اپنے پیار کا اظہار کرنے میں ذرہ برابر بھی ہچکچاتے نہیں ہیں ۔ اس تناظر میں دونوں کی شادی  کے معاملے پر لگاتار چرچا ہورہی ہے ۔ اب ایک مرتبہ پھر دونوں کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں ۔ خبر ہے کہ یہ جوڑا جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہا ہے ۔
بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق  بالی ووڈ اداکار فرحان اختر ، وی جے اور اداکارہ شبانی دانڈیکر کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے طویل عرصہ سے سرخیوں میں ہیں ۔ اپنی پہلی اہلیہ ادھونا بھوانی سے الگ ہونے کے بعد سے فرحان  اختر  شبانی کو ڈیٹ کررہےہیں اور یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔بالی ووڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق فرحان اختر اور شبانی دانڈیکر مارچ 2022 میں شادی کرنے جارہے ہیں ، جس کے لئے دونوں نے تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں ۔رپورٹس کے مطابق جوڑے نے شادی کے لئے تاریخ اور جگہ کو بھی فائنل کر لیا ہے ۔ تاہم ابھی تک اس جوڑے کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی ردعمل ظاہر کیا گیا ہے ۔فرحان اختر اور شبانی دانڈیکر انڈسٹری کے بہترین جوڑوں میں سے ایک ہیں ۔ اکثر دونوں کو ایک ساتھ کوالیٹی ٹائم گزارتے دیکھا جاتا ہے ۔ دونوں کی محبت عیاں ہے ۔ سوشل میڈیا پر بھی دونوں ایک دوسرے کیلئے اپنی محبت کا اظہار کرنے سے نہیں ہچکچاتے ہیں ۔ یہی نہیں ، شبانی اور فرحان کسی بھی تقریب میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں ۔ اب یہ جوڑا اپنے رشتے کو ایک قدم آگے بڑھا کر شادی کے بندھن میں بندھنے کے لئے تیار ہے ۔تاہم دونوں نے اپنی شادی کو پرائیویٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس میں ان کے خاندان کے علاوہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے صرف ان کے قریبی دوست ہی شرکت کریں گے ۔  
یاد رہے کہ شبانی دانڈیکر رائے ، ٹائم پاس ، نور ، سلطان اور کئی دیگر فلموں میں نظر آچکی ہیں ، اس کے علاوہ شبانی خطروں کے کھلاڑی اور جھلک دکھلاجا جیسے ٹی وی شوز میں بھی نظر آچکی ہیں ۔ 

یہ بھی پڑھیں: ویاگرا استعمال کا کامیاب تجربہ ۔۔کورونا مرض میں مبتلا نرس مکمل صحت یاب