ویاگرا سے کورونا کے علاج کا کامیاب تجربہ ۔۔ نرس مکمل صحت یاب 

Jan 04, 2022 | 20:13:PM
ویاگرا، ٹیبلٹس ،کورونا
کیپشن: ویاگرا ٹیبلٹس (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) برطانوی ڈاکٹروں نے ویاگرا استعمال کرتے ہوئے کووِڈ 19 سے شدید متاثرہ نرس کی جان بچانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ تاہم یہ ایک تجربہ تھا جو خاتون نرس کی اجازت سے کیا گیا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی لنکن شائر کاﺅنٹی ہسپتال میں کام کرنے والی 37 سالہ نرس مونیکا المیڈا نے پچھلے سال کورونا ویکسی نیشن مکمل کروا لی تھی لیکن 31 اکتوبر 2021 کو وہ کورونا وائرس کا شکار ہو کر بیمار پڑگئیں۔بیماری کی شدت بڑھنے پر انہیں 9 نومبر کے روز اسی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا جہاں وہ ملازمت کر رہی ہیں۔ البتہ وہ پہلے ہی ایک قانونی دستاویز پر دستخط کرکے اس بات پر رضامندی ظاہر کرچکی تھیں کہ کسی نئے طریقہ علاج کو ان پر آزمایا جاسکتا ہے۔ہسپتال میں داخل ہوجانے کے بعد بھی ان کی طبیعت بگڑتی گئی اور 16 دسمبر کے روز وہ کوما میں چلی گئیں۔اس موقع پر ڈاکٹروں نے آخری حربے کے طور پر ویاگرا آزمانے کا فیصلہ کیا کیونکہ سابقہ تحقیقات میں یہ مفروضہ سامنے آیا تھا کہ کووِڈ 19 کی شدید کیفیات کا ازالہ کرنے میں یہ دوا بھی مفید ثابت ہوسکتی ہے۔اس وقت اگرچہ وہ کورونا کو مکمل شکست دے کر صحت یاب ہوچکی ہیں لیکن کمزوری اب بھی باقی ہے جسے ختم ہونے میں مزید دو سے تین مہینے لگ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: