کنسرٹ کے دوران گلوکارہ آئمہ بیگ حادثے سے بال بال بچ گئیں

Jan 04, 2022 | 16:12:PM
آئمہ بیگ ، حادثہ
کیپشن: آئمہ بیگ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گلوکارہ آئمہ بیگ کنسرٹ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق آئمہ بیگ کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دوران کنسرٹ ان کے ساتھ حادثہ پیش آگیا تاہم وہ حادثے میں محفوظ رہی ۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ شائقین سے بھرے ہال میں گانا گارہی تھیں اس دوران اچانک اسٹیج پر ان کے سامنے آگ کا تیز شعلہ نکلاجو آئمہ بیگ کے چہرے کے باالکل قریب سے گزر گیا تاہم خوش قسمتی سے آئمہ بچ گئیں۔آئمہ بیگ شعلے کو دیکھ کر خوفزہ ہوگئیں اور گانا گانا روک کر پیچھے ہٹ گئیں۔اس دوران کنسرٹ انتظامیہ اسٹیج پر آگئی ۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے لوگ اس حادثے کے حوالے سے تشویش کا اظہار کررہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ کی ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ
ٹیگز: