لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش، موسم مزید سرد ہو گیا

Jan 04, 2021 | 21:12:PM
لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش، موسم مزید سرد ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا،لوگوں نے سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے کھابوں کا رخ کرلیا، سردی کی شدت بڑھتے ہی خشک میوہ جات کی دکانوں پر بھی رش بڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں موسلادھار بارش کا سلسلہ کئی گھنٹے سے جاری ہے،گلبرگ، فردوس مارکیٹ، قذافی سٹیڈیم کے علاقوں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی ،برکت مارکیٹ،ماڈل ٹاﺅن، ٹاﺅن شپ میں بھی بادل خوب برسے، بارش سے لبرٹی گول چکر پر ٹریفک سست روی کاشکارہو گئی۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں بادلوں نے ڈیرے جما لئے،گوجرانوالہ، حافظ آباد، پسرور میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی،ننکانہ صاحب، ڈسکہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے،قصور،خانقاہ ڈوگراں میں بار ش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا،اسی طرح شیخوپورہ اور مانا نوالہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،کامونکے، نوشہرہ ورکاں، وزیرآباد میں بھی بادلوں کی گھن گرج جاری ہے۔
ادھر اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش اورژالہ باری کاسلسلہ دوبارہ شروع ہو گیاجس سے موسم سردہوگیا،منچن آباد شہر اور گردونواح میں بوندا باندی ہوئی۔