سبق یاد نہ ہونے پر قاری نے طالبعلم کی جان لے لی

Jan 04, 2021 | 09:58:AM
سبق یاد نہ ہونے پر قاری نے طالبعلم کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قاری کے تشدد سےمدرسے کا طالب علم جاں بحق ہو گیا،چک 214 بنگالہ میں طالب علم مبشرقران پاک حفظ کرتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع  وہاڑی  کے ایک  مدرسہ کے استاد نے سبق یاد نہ کرنے پرقران پاک حفظ کرنے والے طالبعلم کی جان لے لی، مدرسہ میں طالب علم مبشرقران پاک حفظ کرتا تھا۔سبق یاد نہ ہونے پر استاد نے تشددکیا،جس سے طالب علم مبشر کی حالت غیر ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق طبی امداد ملنے سے قبل ہی مبشرجاں بحق ہوگیا۔پولیس نے مولوی عمران یعقوب کوگرفتار کرلیا۔طا لب علم  کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی۔پولیس نے مزیدکاروائی شروع کردی ہے۔