ایران کی کشیدہ صورتحال میں پاکستان نے برادرانہ کردار ادا کیا، کوشش ہے کہ معاملہ بات چیت کے ذریعے حل ہو،وزیراعظم 

Feb 04, 2026 | 21:46:PM
ایران کی کشیدہ صورتحال میں پاکستان نے برادرانہ کردار ادا کیا، کوشش ہے کہ معاملہ بات چیت کے ذریعے حل ہو،وزیراعظم 
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف کابینہ اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ چاہتے ہیں خطے میں منڈلاتے خطرات ختم ہو جائیں خطے میں امن چاہتے ہیں،ایران کی کشیدہ صورتحال میں پاکستان نے برادرانہ کردار ادا کیا، میں نے، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل نے مختلف اوقات میں ایرانی قیادت کیساتھ ملاقاتیں اور ٹیلی فونک گفتگو کی، پوری کوشش ہے کہ ایران کا معاملہ بات چیت کے ذریعے حل ہو،چاہتے ہیں بات چیت کے ذریعے خطے میں امن آئے اور معاملہ بہتر طریقے سے حل ہو جائے۔

وفاقی کابینہ اجلاس  میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ مزدوروں اور بچوں کے قتل پر پوری قوم افسردہ ہے،نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسان نہیں ہیں،ہمارے شہد کی قربانیاں رنگ لائیں گی، دہشتگردوں کاخاتمہ ہوگا، معرکہ حق میں دشمن کو شکست سے دوچار کیا، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلای دیوار بن کے کھڑی ہے،ان کاکہناتھا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ دو روز پہلے آئے تھے، ان سے اچھی گفتگو ہوئی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہم بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے، بنگلہ دیش سے مکمل اظہار یکجہتی کررہے  ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:10 سے 5 ہزار کے نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ کب دستیاب ہوں گے؟