10 سے 5 ہزار کے نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ کب دستیاب ہوں گے؟

Feb 04, 2026 | 20:50:PM
10 سے 5 ہزار کے نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ کب دستیاب ہوں گے؟
کیپشن: نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ، امیج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ ملک میں جلد 10 روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک نئے ڈیزائن کی کرنسی استعمال ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں جلد 10 روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک نئے ڈیزائن کی کرنسی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کرنسی کے نئے نوٹوں کے ڈیزائن پر مرکزی بینک نے کام مکمل کر لیا ہے اور سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری اسٹیٹ بینک بورڈ دے چکا ہے، جس کے بعد معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئے نوٹوں میں جدید سیکیورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں تاکہ جعلسازی کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

جمیل احمد کا کہنا تھا کہ نئے ڈیزائن کی کرنسی سے متعلق حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، تاہم اس معاملے پر تاحال کوئی حتمی منظوری نہیں دی گئی، وفاقی کابینہ میں نئے نوٹوں کا معاملہ زیر غور ہے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی کے سوال پر گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ نئی ڈیزائن کی کرنسی قائمہ کمیٹی کو ان کیمرہ دکھائی جا سکتی ہے، جس کے لیے آئندہ اجلاس بلایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:انتظار کی گھڑیاں ختم!یکم رمضان کب ہونے کا امکان؟ ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی