این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹی پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا

Feb 04, 2024 | 22:07:PM
این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹی پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) سیکرٹری الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 220 کے مطابق تمام ایگزیکٹو اتھارٹیز  الیکشن کمیشن کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں معاونت کریں۔

مراسلے مینں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تھانہ کوٹ لکھپت کی حدود میں این اے 127 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملے کا سخت نوٹس لیا ہے اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اور آپریشنز  کی جانب سے پیش کردہ ابتدائی رپورٹ پر غور کیا گیا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کی کہ مذکورہ واقعے میں ملوث ملزمان کیخلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔