یمنیٰ زیدی نےپی ٹی آئی کے حامیوں کی توجہ حاصل کرلی

Feb 04, 2024 | 16:25:PM
یمنیٰ زیدی نےپی ٹی آئی کے حامیوں کی توجہ حاصل کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: @instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی فلم "نایاب" کی پروموشن کے دوران  "بلّا" تھام کر پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے حامیوں کی توجہ حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق یمنیٰ زیدی نے "نایاب" سے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز کیا اور ڈراموں کے بعد پاکستانی فلم انڈسٹری میں بھی اپنی بہترین اداکاری سے عوام کی محبت سمیٹنے میں کامیاب ہوئیں,یہ فلم پاکستانی کہانی نویس علی عباس نقوی نے لکھی جبکہ اس کی ہدایتکاری رومینا عمیر اور عمیر عرفانی نے کی.

فلم"نایاب" کی کہانی کرکٹ کے جنون میں مبتلا ایک کم عمر لڑکی "نایاب" کے حوالے سے ہے,یمنیٰ زیدی نے اس فلم کی ریلیز سے قبل فلم کی کاسٹ کے ساتھ بھرپور پروموشن کی اور سج دھج کے متعدد ایونٹس میں شرکت کی۔

اداکارہ نے فلم کی انٹرنیشنل ریلیز سے قبل ایک پوسٹ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی جس میں انہیں تین مختلف لکس میں دیکھا جاسکتا ہے,یمنیٰ زیدی کی ان تینوں لُکس سے زیادہ ان کا ہاتھ میں 'بّلا' تھامنا سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے,یمنیٰ زیدی نے اس پروموشن کے دوران اگرچہ اپنے فلمی کردار کی مناسب سے ہاتھ میں بلّا پکڑا لیکن اس بلّے پر عمران خان کے دستخط واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ" بلا ہماری طاقت ہے".

اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا کی ایک بڑی تعداد اس بلے کو یمنیٰ زیدی کی جانب سے پی ٹی آئی کی حمایت قرار دے رہے ہیں, متعدد صارف عمران خان کے دستخط دیکھ کر جھوم اٹھے اور کمنٹ سیکشن میں خوشی خوشی اس کی نشاندہی کرتے دکھے۔

ایک صارف نے لکھا کہ " بّلا تو پاکستان تحریکِ انصاف کا نشان ہے، آپ پارٹی کی حمایت کر رہی ہیں",ایک انسٹاگرام صرف نے لکھا کہ " جس طرح آپ ہمیشہ عمران خان کی حمایت کرتی ہیں مجھے آپ پر فخر ہوتا ہے۔"

واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی فلم "نایاب" سے قبل پاکستانی ڈراما انڈسٹری کو بہترین اداکاری پر مبنی ڈراموں سے مالا مال کرچکی ہیں۔