صدر زرداری سے کرغز ہم منصب کی ملاقات، تجارت، توانائی اور روابط میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)صدر آصف علی زرداری سے کرغز صدر کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی ،دونوں صدور نے تجارت، توانائی اور روابط میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔صدر آصف زرداری کاکہناتھا کہ کرغز صدر کا 20 سال بعد دورہ تعلقات میں نئی روح پھونکے گا۔
ملاقات میں پاکستان اور کرغزستان کا تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا،CASA-1000 منصوبے پر پیش رفت ہوئی،پاکستان نے اپنے حصے کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا.
پاکستان نے کرغز سرمایہ کاروں کی بزنس فورم میں شرکت کو خوش آئند قرار دیا,دونوں رہنماؤں ny علاقائی رابطوں اور ٹرانزٹ کوریڈور پر اطمینان کا اظہارکیا۔پاکستان نے کرغزستان کو بحیرۂ عرب تک مختصر اور سستا راستہ فراہم کرنے کی پیشکش کی۔
دونوں ممالک نے براہِ راست پروازیں بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔پاکستان نے کرغز طلبہ و محنت کشوں کی میزبانی پر حکومتِ کرغزستان سے اظہارِ تشکرکیا۔پاکستان نے کرغزستان کو بزنس ویزا لسٹ اور ویزا پُرائر ٹو ارائیول میں شامل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:بارش اور برفباری،محکمہ موسمیات نے بڑی نوید سنا دی
صدر زرداری نے بی بی شہید کے 1995 کے کرغزستان دورے کا حوالہ دیا۔دونوں ممالک نے تعلیم، توانائی، بینکنگ اور عوامی رابطوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
کرغز صدر نے کہا کہ نئے قانون کے تحت پارلیمنٹ میں کم از کم 30 فیصد نشستیں خواتین کیلئے ہیں،پاکستان نے کرغزستان کی اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل نشست کیلئے حمایت پر اظہارِ تشکرکیا۔کرغز صدر نے صدر زرداری کو دورۂ کرغزستان کی دعوت دے دی۔
ملاقات میں علاقائی و عالمی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت کے ساتھ ریاستی عشائیہ کا اہتمام کیاگیا۔صدر زرداری کی جانب سے صدر ژاپاروف کو قبل از وقت سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نے ن لیگ سے ہاتھ ملا لیا