بارش اور برفباری ،محکمہ موسمیات نے بڑی نوید سنا دی

Dec 04, 2025 | 19:49:PM
بارش اور برفباری ،محکمہ موسمیات نے بڑی نوید سنا دی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش جبکہ پہاڑوں پربرفباری کی نوید سنا دی۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان  ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود/ ابر آلود رہنے جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات/صبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔تاہم دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام اور گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بلندپہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔ پشاور،صوابی،مردان،ڈی آئی خان اور گردونواح میں رات/صبح کے اوقات میں چند مقامات پر دھند کی توقع ہے۔

     پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان  ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداور مطلع جزوی ابر آلود/ ابر آلود رہنے کی توقع  ہے۔ سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم،فیصل آباد، ساہیوال،ملتان،خانیوال، لیہ،کوٹ ادو ،بہاولپور اور گردونواح میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عرفان صدیقی کی خالی نشست پر کون سینیٹ کا الیکشن لڑے گا؟ن لیگ کا بڑا فیصلہ

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح / رات میں سرد رہنے کا امکان  ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے جبکہ شمالی اضلاع میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش/بلندپہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔

آج کم سے کم درجہ حرارت  لہہ منفی09، سکردو منفی 07، زیارت منفی06،گو پس منفی 05، گلگت، کو ئٹہ منفی04، چترال، دیر اور قلات میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں سردیوں کی طویل چھٹیوں کا اعلان،طلبا کی موجیں ہو گئیں