بلال بن ثاقب دو بڑے عالمی ڈیجیٹل اثاثہ جاتی پروگراموں میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے

Dec 04, 2025 | 18:34:PM
بلال بن ثاقب دو بڑے عالمی ڈیجیٹل اثاثہ جاتی پروگراموں میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے
کیپشن: بلال بن ثاقب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) وزیر مملکت بلال بن ثاقب دو بڑے عالمی ڈیجیٹل اثاثہ جاتی پروگراموں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب دبئی میں4 دسمبر کو Binance Blockchain Week  سے خطاب کریں گے ،وزیر مملکت 9 دسمبر کو ابوظہبی میں ہونے والے عالمی ایونٹ میں بھی شرکت کریں گے ۔دونوں پروگراموں میں ڈیجیٹل اثاثوں اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی ماہرعالمی شخصیات شریک ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق  بلال بن ثاقب کی عالمی فورم  میں شرکت پاکستان کیلئے ایک قابلِ فخر اور اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے ، عالمی فورم پر نمائندگی ڈیجیٹل معیشت میں پاکستان کے نمایاں کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عرفان صدیقی کی خالی نشست پر کون سینیٹ کا الیکشن لڑے گا؟ن لیگ کا بڑا فیصلہ