بڑی خوشخبری :سونا مزید سستا ہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

Dec 04, 2025 | 14:33:PM
بڑی خوشخبری :سونا مزید سستا ہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اشرف خان)ملک بھر میں 24قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1ہزار700روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 41 ہزار 462روپے فی تولہ ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو سونے کے نئے نرخ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 24قیراط 10گرام سونے کی قیمت میں 1ہزار 457روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے سونا فی 10گرام 3لاکھ 78ہزار482روپے کی سطح پر آگیا۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 22 قیراط 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار336روپے کی کمی ہوئی جس سے سونا 3لاکھ 46ہزار 954روپے فی 10گرام ہوگیا۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں 17ڈالرز فی اونس کی کمی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سونے کی نئی قیمت 4ہزار191ڈالرز فی اونس ہوگئی اور عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستان کی مقامی مارکیٹس پر بھی پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی سے متعلق گفتگو

ملک بھر میں 24قیراط چاندی کی قیمت فی تولہ 85روپے کی کمی ہوئی جس سے چاندی کی نئی قیمت 6ہزار روپے فی تولہ ہوگئی جبکہ 24قیراط 10گرام چاندی کی قیمت میں بھی 72روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور چاندی 5ہزار144روپے فی 10گرام کی سطح پر آگئی۔