محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزارت داخلہ نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی برطانیہ سے حوالگی کاعمل شروع کردیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاک،برطانیہ تعلقات، سکیورٹی تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی سے متعلق گفتگو کی گئی۔
ملاقا ت میں شہزاد اکبر اور عادل راجہ کوفوری پاکستان کے حوالے کرنے کے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کوپراپیگنڈہ کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف ٹھوس شواہد بھی فراہم کئے۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہزاد اکبر اور عادل راجہ پاکستان میں مطلوب ہیں، فوری حوالے کیا جائے،آزادی اظہار پر پورا یقین رکھتے ہیں ، فیک نیوز ہر ملک کیلئے مسئلہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایک اور بڑا فیصلہ،عوام ہوشیار ہو جائیں
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بیٹھ کر ریاست،اداروں کیخلاف بہتان ، ہرزہ سرائی کی کوئی ملک اجازت نہیں دے سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کی واپسی کیلئے برطانوی تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔