عوام ہوشیار!پنجاب حکومت کا گندگی پھیلانے والوں پر بھی جرمانے عائد کرنےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب حکومت نے گندگی پھیلا نے والوں پر بھی جرمانے عائد کیے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ستھرا پنجاب کے حوالے سے اجلاس ہوا جس دوران مریم نوازنے ویسٹ ٹو ویلیو پروجیکٹ کیلئے وسط جنوری تک کا جامع پلان طلب کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں ستھرا پنجاب پرعوام کی طرف سے اچھے کام کا مثبت فیڈ بیک آرہا ہے،گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے وہیکل ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم اور لائیو کنٹینرمانیٹرنگ جاری ہے جب کہ شفافیت کیلئےستھرا پنجاب میں تنخواہوں اور ادائیگی کا سسٹم ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صفائی کا اتنا بڑا نظام کسی معجزے سے کم نہیں، زیرو سے آغاز کیا اور وقت کے ساتھ ساتھ ستھرا پنجاب پروجیکٹ میں بہتری لارہے ہیں، شہروں اور دیہات کی صفائی کا جامع نظام برسوں پہلے بننا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ایف 16طیارہ گر گیا
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں کمرشل ایریازاورسڑک پر کوڑا کرکٹ پھیلانے والے قانون کے شکنجے میں ہوں گے جو بھی پنجاب میں گندگی پھیلائے گا جرمانے کی سزا پائے گا۔
پنجاب میں صفائی والی گاڑیاں بھی اب ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز ہوں گی جب کہ صوبے میں اب کوڑے کرکٹ سے بھی انرجی پیدا کی جائے گی۔